26 اپریل 2021 - 10:10
افغانستان میں قرآنی مقابلوں کی تقریب پر ماٹر گولہ داغے جانے سے ۱۶ افراد زخمی+تصاویر

مشرقی افغانستان کے علاقے ولایت کنر میں قرآنی مقابلوں کی تقریب پر ایک ماٹر گولہ داغے جانے سے ۱۶ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی افغانستان کے علاقے ولایت کنر میں قرآنی مقابلوں کی تقریب پر ایک ماٹر گولہ داغے جانے سے ۱۶ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کنر کے رہنے والے اقبال سعید نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآنی مقابلوں کے دوران ماٹر گولہ ٹھیک اس وقت گرا جب قاریان اور منتظمین تقریب کے ہال میں بیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ ماٹر گولہ داغا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونا چاہیے۔
اسعدآباد ہسپتال کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ۱۶ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں سے ۴ کی حالت تشویش ناک ہے۔
تاحال کسی دھشتگرد گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲